بھٹکل:2/ اگست(ایس او نیوز)ملک میں فرقہ کی بنیا د پر تقسیم کاری کرکے امن میں خلل ڈالنےوالی کارستانیوں کے متعلق تشویش کا اظہا ر کرتےہوئے امن و انسانیت مہم کمیٹی نے بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر کے ذریعے ملک کے صدر کو اپیل سونپی۔
صدر ہند کو سونپے گئی اپیل میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ملک میں جاری فرقوں کی تقسیم کاری سے سماج میں نفرت، دراڑاور مذہبی سطح پر عوام تقسیم ہوکر دشمنی اور اشتعال انگیز ی کا باعث ہورہے ہیں۔ سماجی عدم مساوات کی طرح کا بگاڑ اور گنا ہ ملکی تقسیم کی اہم وجوہات ہیں تو کچھ عوامی نمائندے ذات پات، فرقہ کے خلاف ہتک آمیز اور اشتعال انگیز بھاشن دئیے جانے کے نتیجے میں ملک میں ایک مخصوص طبقہ کو جائیداد فروخت کرنے اور مکانات کرایہ دینے سے انکارکرنے والے معاملات میں اضافہ ہورہاہے، یہ حرکات ایسی ہیں جس سے ہمیشہ کے لئے سماج میں دراڑ پیدا ہوگی اور دشمنی کو بڑھاوا ملے گا۔ قتل وغارت گری ، اشتعال انگیزی بھاشن دینے کا جن پرالزام ہے اور دھمکی دینے والے وزراء ، رکن پارلیمان ، پارٹی عہدیداران کو نکال باہر کرکے ان کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کی اپیل میں مانگ کی گئی ہے۔ اس موقع پر امن وانسانیت مہم استقبالیہ کمیٹی کے ناظم مجاہد مصطفیٰ ، مہم کے کنونیر محمد یونس رکن الدین ، کمیٹی ممبران بھاسکر نائک،مولانا سید زبیر ، ڈاکٹر محمد حنیف شباؔب ،قمر الدین مشائخ ، شوکت خطیب ، عبدالجبار اسدی ،فاروق ماسٹروغیرہ موجود تھے۔